You are currently viewing Islamic Taqreer in Urdu pdf: ज्ञान और हिदायत का ख़ज़ाना

Islamic Taqreer in Urdu pdf: ज्ञान और हिदायत का ख़ज़ाना

دعوت برائے خطابت


معزز سامعین کرام !
ابھی تک آپ حضرات تلاوت کلام اللہ اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو سن سن کر اپنے اپنے قلب و جگر میں ایمان و عمل کی شمع جلا رہے تھے اور اپنے اپنے ظاہر و باطن کو منور و مجلی مصفی فرمارہے تھے۔

دوستو!

اب میں آپ حضرات کو اس جہاں کی سیر و تفریح کرانا چاہتا ہوں کہ جہاں قلب و جگر کو ٹر پادینے والی ، دل و دماغ کو جھنجھوڑ دینے والی اور روحوں کو تسکین بخشنے والی اور خواب غفلت میں سوئے ہوئے انسانوں کو جگا دینے والی گرما گرم ولولہ انگیز تقاریر سے آپ فیضیاب ہوں گے۔

حضرات!

اب میں بلا تاخیر ایک ایسے بے باک خطیب کو مدعو کرنے جارہا ہوں کہ جنھیں آپ میدان خطابت کا شہسوار کہہ سکتے ہیں اور فن خطابت کا کلا کار اور اداکار بھی کیوں کہ وہ بیان میں ایسی مہارت رکھتے ہیں کہ تھوڑی ہی دیر کی گفتگو میں سامع کو اپنا بنا لیتے ہیں، اس لیے کہ ان کی خطابت میں دریا کی روانی ہے، ان کی خطابت میں سمندر کی طغیانی ہے، ان کی خطابت میں بجلی کی کڑک ہے، ان کی خطابت میں بادل کی گرج ہے، ان کی خطابت میں شیر کی دہاڑ ہے، ان کی خطابت میں چیتے کی پکار ہے اور ان کی خطابت میں بلبل کا ترنم اور کویل کی مدھور آواز بھی ہے۔

تو آئیے سب سے پہلے شگفتہ دل نرم مزاج ، رقیق القلب اور اخلاق کریمہ کے پیکر ہر دل عزیز جن سے میری مراد عزیز یہاں پر اپنا نام ۔ یا جن کا بھی نام دینا چھا ہتے  ہیں دے سکتے ہیں ۔  حضرت والا کو اس شعر کے ساتھ میدان خطابت میں جلوہ گر کرنے جارہا ہوں۔ 

خطابت وجد میں آئے تو پھر ہتھیار بن جائے کبھی نیزہ کبھی خنجر کبھی تلوار بن جائےخطابت کی گلفشانی مسلم ہے زمانے میں نجاشی کے آگے جعفر طیار بن جائے

وہ اپنی خطابت میں جادو کا اثر رکھتا ہےکلیوں کی ڈگر پھولوں کا نگر خوشبو کا شہر رکھتا ہے

نہ کسی دلال کے نہ کسی ہائی کورٹ کےاحسان کیوں اٹھائیں ہم کسی کے سپورٹ کے یا رب میرے جسم میں دو پر لگا دے تو اگر تو ہر دن مدینہ جائیں گے ہم بنا پاسپورٹ کے

میں امید کرتا ہوں دعوت برائے خطابت بہت پسند آگا یہ سرف بچوں کے لیئے ہے ۔ تاکے بچوں کو تقریر  کرنا آ جا ئے ۔ 

Leave a Reply